30 ستمبر 2013 - 20:30
شام نے ملک کی تعمیر نو میں شرکت کی دی دعوت

شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی نے فریب خوردہ دہشتگردوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ہتھیار پھینک کر شام کی تعمیر نو میں شرکت کریں۔

ابنا: شام کے سرکاری ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وائل الحلقی نے آج صوبہ درعا کے باشندوں کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات میں ملک میں جاری بحران کے سیاسی راہ حل کے لئے کوششوں اور ملک میں امن و امان اور یکجہتی کو واپس لانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کے تمام صوبوں کے مختلف گروہوں کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے اور ملک میں امن و استحکام کے لئے مشترکہ مفاہمت پر یقین رکھتی ہے تاکہ عوام میں پایا جانے والا خوف و ہراس ختم ہو جائے اور شام کی تعمیر نو کو آگے بڑھایا جا سکے۔انہوں نے وضاحت کی کہ حکومت اپنے شہریوں کی روز مرہ کی ضروریات کے حوالے سے اشیا کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے اور جنگ زدہ علاقوں کی تعمیر نو کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ نقل مکانی کرنے والے افراد اپنے گھروں کو واپس جا سکیں۔

.......

/169